جہلم:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے حکومت ،اسٹیبلشمنٹ سیاسی درجہ حرارت نیچے لائیں اور اپوزیشن کےساتھ مذاکرات کریں،سیاسی عدم استحکام عوامی انتخابی فیصلے نہ ماننے کا نتیجہ ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہابحران کاواحد حل تمام سیاسی قوتوں کا ملکر بیٹھنا ہے،عمران خان کی سیاسی حیثیت کو بندوق کی نوک پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا،حکومت گرینڈ اپوزیشن الائنس کےساتھ مذاکرات کرے تاکہ موجودہ بحران سے نکلا جا سکے،مذاکرات کرنے ہیں تو سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا،جیل میں قید عمران خان کو حقوق ، سہولتیں فراہم کی جائیں ،فیملی سے ملاقات کرائی جائے تاکہ سیاسی درجہ حرارت کم ہو،مذاکرات اسی وقت ممکن ہوتے ہیں جب سیاسی ماحول کو بہتر بنایا جائے لیکن گرفتاریاں جاری رہیں اور مخالفین کو جیلوں میں ڈالا جاتا رہا تو بات چیت ممکن نہیں ہوگی۔
حکومت ،اسٹیبلشمنٹ اپوزیشن کےساتھ مذاکرات کریں،فواد چودھری

















