پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی نے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے عمران خان نے ناراضی والی کوئی بات نہیں کہی، دل میں کیا ہے کچھ نہیں کہہ سکتا،مجھے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ، میڈیا جیل سماعت میں جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی سے خود پوچھ لے مجھ سے ناراض ہیں یا نہیں؟۔
علی امین گنڈا پور نے کہا مطالبات پر عمل نہیں ہوا تو مذاکرات ختم کر دئیے،مطالبات تسلیم ہونے پر بات چیت کادوبارہ آغاز ہوسکتاہے، صوبے کی گورننس پر صرف بیانیہ بنایا جا رہا ہے، دیگر صوبوں کی حکومتیں مناظرہ کر لیں، پارٹی کے اندر ہر حلقے میں مخالف ہوتے ہیں۔
مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ،بانی کے دل میں کیا ہے کچھ نہیں کہہ سکتا،گنڈا پور

















