بیجنگ،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)پاکستان ،چین میں سیمنٹ، قابل تجدید توانائی و کوئلے کی گیسی فکیشن سمیت اہم معاہدے،دستخط کردئیے گئے۔
دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی، سی پیک کی ترقی میں تعاون مضبوط بنانے پربھی اتفاق کرلیا،پاکستان ، چین کے درمیان سیمنٹ کی پیداوار میں5000 ٹن یومیہ اضافے، پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون، کوئلے کی گیسی فکیشن اور یوریا کے پیداواری پلانٹ کے منصوبوں پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب بیجنگ میں ہوئی،تقریب میں صدر آصف زرداری، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن ،سینیٹر سلیم مانڈوی والا شریک رہے۔
قبل ا زیںصدر مملکت آصف زرداری کی چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ ،پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنما وں نے دو طرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر آصف زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور گہری ” آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ترقیاتی ایجنڈے کیلئے بیجنگ کی مسلسل حمایت پر شکر گزار ہیں، علاقائی روابط و اقتصادی ترقی کیلئے سی پیک منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
بعدازاں مشترکہ اعلامیے کے مطابق چین نے پاکستانی استحکام ،ترقی وخوشحالی میں مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا،سی پیک کو اپ گریڈ کرکے جدید ترقیاتی راہداری بنایا جائےگا، پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی گئی ، تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان سائنس وٹیکنالوجی تعاون کے فروغ پراتفاق ہوا،پاکستان ،چین نے خلا میں تعاون بڑھانے،دفاعی و سکیورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ،فلسطین کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
اعلامیے میں کہا گیامسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، افغانستان میں دہشتگردگروپوں کےخلاف مو¿ثر کارروائی ہونی چاہیے،آصف زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
دفتر خارجہ سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں فریقوں نے کہا چین ،پاکستان کے تعلقات سٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں،خلل ڈالنے یا کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی، اعلیٰ سطح کا سیاسی باہمی اعتماد، عملی تعاون،بین الاقوامی رابطہ کاری کو مزید گہرا کریں گے، پاکستان نے صدر شی جن پنگ کی طرف سے پیش کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی تعریف اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق چین نے پاکستان کے قومی اقتصادی تبدیلی کے منصوبے (اڑان پاکستان) کو نوٹ کرتے ہوئے اقتصادی اصلاحات و قومی ترقی میں پاکستان کی جانب سے حاصل کی گئی نئی کامیابیوں کو سراہا اور استحکام، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
پاکستان نے ون چائنا اصول پر اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاتائیوان عوامی جمہوریہ چین کی سرزمین کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے پاکستان قومی اتحاد کے حصول کےلئے چین کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششوں کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے، پاکستان نے چینی اہلکاروں پر ہونےوالے دہشتگردحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاچینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنانا اولین ذمہ داری ہے،حملوں کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلئے تمام کوششیں جاری رکھےں گے۔
چین نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی لاتعداد کوششوں اور زبردست قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے استعداد کار میں اضافے کےلئے ضروری تعاون فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی، فریقین نے 14ویں جے سی سی اجلاس کو جلد از جلد باہمی طور پر طے شدہ تاریخ پر منعقد کرنے پر اتفاق کیا،عبوری افغان حکومت تمام دہشتگرد گروپوں کو ختم کرنے کےلئے واضح و قابل تصدیق اقدامات کرے،سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے سے روکے، فریقین نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا، معاہدے پر موثر طریقے سے عملدرآمد ہو گا،فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کےلئے حمایت جاری ر کھیں گے،بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کےلئے مسلسل کوششیں کی جائیں گی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزراءکو ایک دوسرے کیخلاف سیاسی بیان بازی سے روکدیا
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی

















