ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان

لاہور(مشرق نیوز) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی، اگست میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلے گی جس کیلئے کرکٹ ویسٹ انڈیز نے شیڈول کا اعلان کر دیا، وائٹ بال سیریز میں 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔ 3 ٹی 20 میچز امریکہ میں کھیلے جائیں گے، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز بروورڈ کاو¿نٹی فلوریڈا میں ہوں گے، ٹی 20 میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ اسکے علاوہ 3 ون ڈے میچز برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں ہوں گے، یہ ون ڈے میچز 8 ، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے، کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 2025 کے کرکٹ سیزن میں مینز اور ویمنز ٹیموں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔