ساہیوال ڈویژن میں ایک لاکھ20ہزار ایکڑ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف ہے:کمشنر ساہیوال
ساہیوال (بیورو رپورٹ) حکومت کی جانب سے ساہیوال ڈویژن مےں ایک لاکھ 20 ہزار ایکڑ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے ضلع ساہیوال مےں 76 ہزار ایکڑ، ضلع اوکاڑہ میں 18ہزار اےکڑ اور ضلع پاکپتن مےں 26ہزار اےکڑ پرکپاس کاشت کی جائیگی۔ ہدف کا حصول ےقےنی بنانے کیلئے محکمہ زراعت کی جانب سے ضلع ساہےوال مےں 9اوکاڑہ مےں8اور پاکپتن ےں6مراکز قائم کئے گئے ہےں تاکہ کپاس کی بوائی کے حوالے سے کسانوں کی رہنمائی کی جا سکے ۔ ےہ بات کمشنر آفس مےں کمشنر شعےب اقبال سےد کی زےر صدارت ڈوےژنل کاٹن کراپ مےنجمنٹ 2025مانےٹرنگ کمےٹی کے اجلاس مےں ڈپٹی ڈائرےکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوےد نے بتائی۔ اجلاس مےں اےڈےشنل کمشنر کوارڈےنےشن ڈاکٹر سےف اللہ بھٹی، اےڈےشنل ڈپٹی کمشنرجنرل نےاز احمد، اے سی جنرل رائے فےصل عمران، سمےت زراعت، کراپ رپورٹنگ، ارےگےشن، سےڈ کارپورےشن کے افسران اور کپاس کے کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوےد اور پاکپتن کے افسران نے وےڈےو لنک کے ذرےعے اجلاس مےں شرکت کی۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے کہا کہ کپاس ہماری طاقت ہے اور ہمےں آگے بڑھنے کیلئے کپاس کی کاشت پر فوکس کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی اگےتی کاشت کی پےداوار زےادہ ہوتی ہے اسلئے اگےتی کاشت کیلئے اچھے بےج اور زرعی ادوےات کی فراہمی ہر صورت ےقےنی بنائی جائے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران پر زور دےا کہ ڈوےژنل سطح پر ہےلپ لائن بنائی جائے تاکہ کسانوں سے مسلسل رابطہ سے انہےں درپےش مشکلات کو فوری حل کےا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ موسمےاتی تبدےلی کی وجہ سے پانی کی کمی بےشی پر بھی توجہ دی جائے۔ اجلاس کے دوران کاشتکاروں کی جانب سے سرٹےفائےڈ بےج کی وافر مقدار مےں فراہمی ےقےنی بنانے، بغےر ٹےگ کے بےج کی فروخت کو روکنے اور نہری پانی کے حوالے سے مطالبات پےش کئے گئے جن پر کمشنر شعےب اقبال سےد نے تمام متعلقہ محکموں کو کسانوں کی شکاےات فوری حل کرنے کیلئے ہداےات جاری کےں۔ دوسری طرف کمشنر ساہےوال ڈوےژن شعےب اقبال سےد نے کہا ہے کہ سوڑی گلی مےں مےن ہولز کی صفائی کروائی جائے ،تمام مےن ہولز پر کور لگائے جائےں اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے فوری آپرےشن شروع کےا جائے۔ انہوں نے شہر مےں تجاوزات کے خلاف بلا امتےاز کاروائےاں کرنے پر چےف آفےسر کارپورےشن شےخ اشفاق احمد اور انسپکٹر انفورسمنٹ خالد ضےاءکی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ تمام افرادی قوت کو ملبہ اٹھانے اور صفائی کے کام پر لگاےا جائے ۔وہ ےہاں اپنے دفتر مےں پسپ پروگرام اور مےونسپل کارپورےشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس مےں اےڈےشنل کمشنر کوارڈےنےشن ڈاکٹر سےف اللہ بھٹی، ڈائرےکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چےف آفےسر کارپورےشن شےخ اشفاق احمد، سٹی مےنجر پسپ محمد اسجد خان سمےت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے شہرےوں کی شکاےات کو فوری حل کےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جوگی چوک، پاکپتن بازار اور دےپالپور بازار کو بھی فوری کلےئر کرواےا جائے اور صفائی کے ساتھ ساتھ بجلی، گےس کے کنکشنز کو بھی پےچھے ہٹاےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی تمام مےن شاہراہوں کی بےوٹےفکےشن اور ٹف ٹائل لگانے کا تخمےنہ لگاےا جائے ۔ انہوں نے پی ٹی سی اےل اور واپڈا حکام کو بازاروں مےں لٹکتی تاروں کو فوری ہٹانے کے لئے ٹےمےں تشکےل دےنے کی ہداےت کی ۔ سٹی مےنجر پسپ محمد اسجد خان نے بتاےا کہ منظوری کالونی مےں پائپ شفٹنگ کا کام شروع کردےا گےا ہے اور سےورےج لائن بچھانے کا کام کل سے شروع کردےا جائیگا۔ انہوں نے پی اےچ اے حکام کو شہر مےں زےادہ سے زےادہ پودے لگانے کی ہداےت کی تاکہ شہر کی خوبصورتی مےں اضافہ ہو۔

















