پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت پنجاب میں کمزور کیا گیا،گورنر سردار سلیم حیدر

لاہور: (سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت پنجاب میں کمزور کیا گیا،ثبوت سے کہتا ہوں 2013میں ووٹ چوری کئے گئے اب گورنرہاﺅس میں بیٹھے ہیں پیپلز پارٹی کا ووٹ چوری نہیں ہوسکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاﺅالدین میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا ملک میں ایٹم بم، سی پیک، کمپلیکس کامرہ بیس اور گوادرجیسے منصوبے پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہیں،ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا ہے،پیپلز پارٹی نے مزدور، پسے طبقے کےساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن میںخاطر خواہ اضافہ کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا دوسری سیاسی جماعتوں کے سربراہان کارکنوں سے ہاتھ ملانا تک گوارہ نہیں کرتے اگر خدانخواستہ کوئی کوئی ورکرز اتفاق ہاتھ ملالے تو 10بار ہاتھ دھوتے ہیں کوئی جراثیم نہ لگ جائے،پیپلز پارٹی کو نہ صرف لاہور بلکہ پورے صوبے میں ایک بار پھر بحال کریں گے اگر آصف زرداری کو مائنس کردیا جائے تو سسٹم نہیں چل سکتا،مستقبل میں بلاول بھٹو زرداری کو نیا وزیر اعظم بنائیں گے ۔