ساہیوال (بےورورپورٹ)شہر میں پختہ تجاوزات کے خلاف مہم پوری شدت سے جاری رہے گی، کارپوریشن کاعملہ بلا تخصیص تجاوزات گرانے کا کام جاری رکھے، انتظامیہ کسی قسم کے دباو میں نہ آئے، کمشنر شعیب اقبال سید کی ہدایت۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلا س کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، سی ای او ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار احمد، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد اور اے سی جنرل رائے فیصل عمران سمیت کارپوریشن کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری رکھا جائے اور ریلوے روڈ پر جن دوکانداروں نے دوبارہ تجاوزات بنانے کی کوشش کی ہے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ ازخود پختہ تجاوزات ہٹادیں اور کارپوریشن کے عملے سے تعاون کریں۔ انہوں نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ اگلے ماہ سے شہر میں نئے پودے لگانے اور گرین بیلٹس بنانے کی ابھی تک تیاری شروع کردیں اور اولڈ جی ٹی روڈ پر بنائی گئی یادگاروں کی مرمت بھی ترجیحی بنیادوں پر کرائیں۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے شہر کی مختلف مارکیٹوں میں دوکانوں کی نیلامی کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
دباﺅ ناقابل قبول، کارپوریشن عملہ تجاوزات گرانے کا کام جاری رکھے:کمشنر ساہیوال

















