تحریک فساد بوکھلاہٹ کا شکار ،عدالتی فیصلے نے صادق و امین کے پرخچے اڑا دیئے،عظمیٰ بخاری

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے تحریک فساد بوکھلاہٹ کا شکار ،عدالتی فیصلے نے صادق و امین کے پرخچے اڑا دیئے،190ملین پاﺅنڈ کیس پاکستان کی سب سے بڑی چوری ہے، فرح گوگی ، شہزاد اکبر نے ڈیل کو انجام تک پہنچایا، عمران نے بشریٰ کےساتھ مل کر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا اور فیصلہ آنے پر بے شرمی کی ہنسی ہنستے رہے،پی ٹی آئی کا اپنی چوری کو مذہب کا رنگ دینا انتہائی شرمناک حرکت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہابرطانوی ایجنسی این سی اے نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا آپ کے پیسے واپس بھیجنے ہیں، حکومتی اکاﺅنٹ میں پیسے منتقل کرانے کی بجائے سپریم کورٹ کے اکاﺅنٹ میں منتقل کرائے گئے،شہزاد اکبر کیس کا مرکزی کردار تھے،عمر ایوب کہتے ہیں کرپشن کا پوچھنا ہے تو حسن نواز سے پوچھیں، این سی اے نے حسن ،حسین نواز کے اکاﺅنٹس کی چھان بین کے بعد کلیئر قرار دیا۔

وزیر اطلاعات نے کہاشیخ وقاص اکرم بار بار بند لفافے کی بات کرتے ہیں وہ کھول کر دیکھ لیں،ڈوب مرنے کا مقام ہے عمران جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا،وزیراعظم ہوتے ہوئے ٹرسٹی کیسے ہوسکتے ہیں،انٹرنیشنل میڈیا بھی بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ قرار دے رہا ہے۔