اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جے یوآئی نے کہاہے وزیراعلیٰ کے پی بند کمرے میں معافیاں مانگتے باہر بھڑکیں مارتے ہیں۔
ترجمان اسلم غوری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کینٹ میں بیٹھ کر خودساختہ روپوشی گزاری،ٹی وی پر جھوٹی بھڑکیں ماررہے ہیں،دھوکہ فضل الرحمن نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے،جے یو آئی نے 2018 کےساتھ 2024 کے الیکشن نتائج کو رد کیا۔
اسلم غوری نے کہاعلی امین گنڈا پور جیسے مہرے اپوزیشن کو تقسیم کرنے کےلئے استعمال ہورہے ہیں،خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ،علی امین گنڈا پور اسٹیبلشمنٹ سے بند کمرے میں باقاعدہ معافیاں مانگتے ہیں اور باہر آ کر بھڑکیں مارنا شروع ہو جاتے ہیں،ڈی چوک میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر بھاگنے والا کس منہ سے باتیں کر رہا ہے۔
ٰوزیراعلیٰ کے پی بند کمرے میں معافیاں مانگتے باہر بھڑکیں مارتے ہیں:جے یوآئی

















