اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہاہے سکیورٹی حالات بہتر،ملکی معاشی استحکام کےلئے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔
چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹراورنگزیب نے کہاجون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کے خواہاں ،چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالرز اکٹھا کرنے کے خواہشمند ہےں،سی پیک کے اگلے فیز میں سپیشل اکنامک زونز، زراعت اور آئی ٹی سیکٹرز میں وسعت لائی جائے گی،چین کے نجی شعبے و برآمدی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔
وزیر خزانہ نے کہا بڑی چینی کمپنیاں برآمدی یونٹس پاکستان منتقل کر کے پاکستان کو بطور برآمدی مرکز استعمال کر سکتی ہیں،سی پیک ٹو میں برآمدی صنعتوں کی ترجیح سے قرض ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا، پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کےلئے سکیورٹی میں اضافہ کرینگے ،اپاکستان میں سکیورٹی حالات بہتر ہوئے ہیں، عالمی کانفرنسز ، غیر ملکی وفود آرہے ہیں، غیرملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔
سکیورٹی حالات بہتر،ملکی معاشی استحکام کےلئے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے،وزیر خزانہ



















