پاکستان یوان بانڈز جاری کرےگا،وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ہے پاکستان یوان بانڈز جاری کرےگا،آئی ایم ایف بیل آﺅٹ پیکیج کی تمام شرائط پوری کرنے کےلئے پر امید ہیں، 2 سال کے مقابلے میں پاکستانی معیشت میں استحکام آیا۔

بلوگ برگ کو انٹرویو میں سینیٹر اورنگزیب نے کہاملکی جی ڈی پی میں جون تک 3.5 فیصد اضافہ ہوگا،عالمی مالیاتی ادارہ ٹیکس بیس میں اضافے کا خواہاں ہے،انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں نے ریٹنگ اپ گریڈ کردی ،مزید بہتری متوقع ہے، سنگل بی کیٹیگری ہدف ہے۔

وزیر خزانہ نے کہاٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10 سے 10 اعشاریہ 3 فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے، حکومت ہدف کو پورا کرنے کےلئے پر عزم ہے اب پائیدار معاشی گروتھ پر توجہ دینا ہوگی۔