لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے فیصلے فیصلے کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب،ساری عمر سیاسی مخالفین پر چور ڈاکو کے الزامات لگانے والے خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاجج 2گھنٹے انتظار کرتے رہے لیکن موصوف اپنے سیل سے کمرہ عدالت میں نہ پہنچ سکے،کیامنی لانڈرنگ رقم کی بندر بانٹ کے بدلے 458کنال زمین، 28کروڑ نقدی اور 5قیراط ہیرے کی انگوٹھی وصول کرنا کرپشن نہیں اگر سب فائدے نہیں تو کیا لنگر خانے اور مسافر خانے فائدے ہوتے ہیں؟ ۔
وزیر اطلاعات نے کہاچور کی داڑھی میں تنکا اس لیے عدالت کے آگے آگے بھاگ رہا ہے، شوکت خانم ،القادر بھی ٹرسٹ ہے لیکن دونوں کی آڑ میں مالی فوائد کے کاروبار چل رہے ہیں،سرٹیفائیڈ جھوٹا،کرپٹ اور بددیانت شخص قوم کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، چوروں کے ٹبر کااحتساب ہوکر رہے گا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















