اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اہم پیشرفت،پی ٹی آئی کی درخواست پر سپیکر نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس16جنوری کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے رابطے پر سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلایا ،اپوزیشن نے تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی،اراکین کے اصرار پر اجلاس کی تاریخ تبدیل کی گئی۔
ان کیمرہ بیٹھک16جنوری کودن ساڑھے 11بجے ہوگی،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی تحریری مطالبات حکومتی نمائندوں کے سامنے پیش کرے گی،بات چیت کے تیسرے دور میں اہم بریک تھرو کاامکان ہے
پی ٹی آئی درخواست پر مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس16جنوری کو طلب

















