قذافی سٹیڈیم کا دورہ، چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنائیں گے،محسن نقوی

لاہور: (سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کیلئے تیار ہےں۔

محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا اچانک دورہ کرکے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا،فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی سٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کےلئے سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے،شائقین کرکٹ کےلئے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں، شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے۔