عمران کو بنی گالہ منتقلی پیشکش کی گئی نہ رہائی کےلئے کوئی دباو ہے،خواجہ آصف

سیالکوٹ: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ملکی معاشی اعشاریئے بتدریج بہتر ،عمران خان ، پی ٹی آئی کی منفی کوششیں ناکام ہوگئیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پہلے سے بھی زیادہ ترسیلات بھجوا کر ایک اور منفی کال کو مسترد کر دیا،عمران خان کو بنی گالہ منتقلی پیشکش کی گئی نہ رہائی کےلئے کسی قسم کا کوئی دباو ہے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالتوں سے ہے، باپ سے ملنے کیلئے بیٹوں کو آنا چاہیے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

خواجہ آصف نے کہابزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر آٹومیشن کی جانب سفر ہے، شہریوں کو دہلیز پر سہولیات کی فراہمی سے نظام میں شفافیت آئے گی اور سرکاری دفاتر کے چکر بھی نہیں کاٹنے پڑیں گے ، عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کرنے کی پیشکش میں کوئی صداقت نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی ذاتی خواہش ہے،جیل میں مجھے کمبل بھی نہیں دیا گیا ، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کوشش کی کسی قسم کی سہولت نہ ملے، منگل کے روز میرے بیٹے ملاقات کرتے تھے ، نواز شریف کو اپنی بیوی سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

وزیر دفاع نے کہاپی ٹی آئی ملک میں تباہی کرکے گئی اب معیشت کے تمام اشارئیے بہتری کی طرف جارہے ہیں، کوشش ہے کسی طرح سیاسی استحکام پیدا ہوسکے، عمران خان کی فرمائش پر ترسیلات زرکابند ہونا قطعی ناممکن ہے، اوورسیز پاکستانی ماہانہ اپنے گھروں میں پیسے بھیجتے ہیں،19 یورپی شہروں تک پی آئی اے کی پروازیں چلائی جائیں گی،ملکی استحکام کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں، دہشتگردی ختم ہوجائے تو خود کفیل ہوجائیں گے۔