منڈی بہاﺅالدین، گھر میں آتشبازی کا سامان پھٹنے سے دھماکہ،6 افراد جاں بحق

منڈی بہاﺅالدین:(نمائندہ مشرق ) گھر میں آتشبازی کا سامان پھٹنے سے دھماکہ،6 افراد جاں بحق،7زخمی ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے سے ہوا،جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین ،بچی شامل ہے۔

دھماکے سے ملحقہ مکان کی چھت بھی نیچے جاگری،2 خواتین جاں بحق ہوگئیں،لاشوں و زخمیوں کو آر ایچ سی پاہڑیانوالی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ منتقل کردیا گیا،جاں بحق والے 4افراد کا تعلق ایک خاندان سے ہے،7 زخمی افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،پولیس نے تحقیقات کاآغاز کردیا۔