9 مئی مقدمات‘ عمرایوب ودیگر کی بریت درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

سرگودھا:(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کیخلاف میانوالی میں درج 6 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزموں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔