شاہد خاقان عباسی کی جماعت ”عوام پاکستان پارٹی“ رجسٹرڈ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ”عوام پاکستان پارٹی“ رجسٹر ڈ،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنونیئر،مفتاح اسماعیل سیکرٹری جنرل ہوں گے،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی تسلیم کر لیے،رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی ۔