بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا،محسن نقوی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا۔

محسن نقوی نے رہائشگاہ پر جاکر جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمن سے ملاقات کی،خیریت پوچھی،نیک خواہشات کا اظہار کیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتحال ،خیبرپختونخوا خصوصاً کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، محسن نقوی ،فضل الرحمن نے امدادی اشیا کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ نے کہاکرم میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا، بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا، صورتحال کی بہتری کیلئے گرینڈ جرگے کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں،فضل الرحمن سے دیرینہ نیاز مندی ہے، پاکستان کی سیاست میں سربراہ جے یو آئی کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔