حسان نیازی اپنے ماموں عمران خان پر چلا گیا،عظمیٰ بخاری

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے حسان نیازی اپنے ماموں عمران خان پر گئے جو دہشتگردی اور فساد پروموٹ کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے حسان نیازی کی فوجی افسر کی پینٹ لہرانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر حفیظ نیازی کی تنقید بے بنیاد ہے، حفیظ نیازی یقینا تکلیف سے گزر رہے ہیں،حسان نیازی اپنے ماموں عمران خان پر چلا گیا، حسان نیازی کا ماموں ہمیشہ سے تشدد، دہشتگردی اور فساد کو پروموٹ کرتا رہا،حسان نیازی کا جرم صرف فوجی پینٹ لہرانا نہیں بلکہ پورا ٹریک ریکارڈ ہے اگر آپ نے حسان نیازی کی ویڈیوز نہیں دیکھیں تو یاد داشت کی بحالی کےلئے ویڈیو شیئر کررہی ہوں۔