اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے میرے دروازے سب کےلئے ہر وقت کھلے،عمران خان سے ملاقات مینڈیٹ ہے نہ ذمے داری، واضح کردیتا ہوں میرا کام حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کا ہے۔
اپنے بیان میںایاز صادق نے کہابانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر میرے کردار ادا نہ کرنے پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے،بیانات دینا سپیکر آفس سے رابطے پر مثبت جواب نہیں آیا افسوسناک ہے،میرے دروازے سب کےلئے ہر وقت کھلے ہیں، کبھی کسی رکن قومی اسمبلی سے ملاقات سے انکار نہیں کیا، سب ریکارڈ پر ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا تنقید کرنے والے چاہتے ہیں مذاکراتی عمل سے نکل جاﺅں تو تجویز پر غور کےلئے تیار ہوں، پارلیمنٹ کی بالا دستی، جمہوری روایات کی پاسداری کرتے سہولت کاری کی پوری کوشش کی گئی،میرا بیرون ملک ہونے کا مطلب یہ نہیں میٹنگ کا انتظام نہیں کرسکتا، جب حکومت اور اپوزیشن کہے گی تو فوری میٹنگ کا اہتمام کردوں گا۔
دروازے سب کےلئے ہر وقت کھلے،عمران سے ملاقات مینڈیٹ ہے نہ ذمے داری، ایاز صادق
















