پی ٹی آئی شدید مالیاتی بحران کا شکار، فنڈ ریزنگ مہم شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی شدید مالیاتی بحران کا شکار، فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی ،اراکین اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز سے لاکھوں روپے کے فنڈز مانگ لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کےساتھ منسلک ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں ملیں ،فنڈزاکٹھا کرنے کی ذمے داری چیف وہپ عامر ڈوگر اور پارلیمانی لیڈرز کو سونپ دی گئی،پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی طرف سے مراسلے بھجوادئیے گئے۔