وزیراعظم کا خطاب سٹاک مارکیٹ پر بھاری،بڑی مند ی

کراچی:(بیورورپورٹ)وزیراعظم کا خطاب سٹاک مارکیٹ پر بھاری،اضافہ مندی میں تبدیل ہوگیا،کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، 100 انڈیکس 1100 پوائنٹس سے زائد اضافے کےساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 200 پر آگیا اور کچھ دیر بعد انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 500 پر جاپہنچالیکن وزیراعظم کے خطاب کے فوری بعد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

انڈیکس پہلے 1000 پوائنٹس نیچے آیا پھر کچھ بڑھا اور بتدریج 2100 پوائنٹس سے زیادہ نیچے آگرا،کاروبار کے اختتام تک منفی رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 1904 پوائنٹس کمی کےساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب سونے کی مقامی و بین الاقوامی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے بڑھ گئی۔