چیف الیکشن کمشنر ،2 ممبران کی ریٹائرمنٹ میں 18 روز باقی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی ریٹائرمنٹ میں 18 روز باقی ، سکندر سلطان راجہ، ممبر سندھ،بلوچستان نثار درانی ،شاہ جتوئی 26 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔

نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم ،قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورتی عمل شروع نہ ہوسکا،دونوں میںاتفاق رائے نہ ہونے پر ہر پوسٹ کےلئے 3 نام کمیٹی کو بھجوائے جاتے ہیں، آئینی طریقہ کار کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ سپریم کورٹ کے پاس چلا جاتا ہے،نئے چیف الیکشن کمشنر ،ممبران کی تعیناتی 45 روز میں ہونا ضروری ہے۔

نئی تعیناتی تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر و ممبران کام کرتے رہیں گے،68 سال سے کم سابق سپریم کورٹ ججز، ٹیکنوکریٹ و بیوروکریٹ ،65 سال سے کم ہائیکورٹ ریٹائرڈ ججز، بیوروکریٹ و ٹیکنوکریٹ الیکشن کمیشن ممبر بننے کے اہل ہیں۔