لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سچے لوگ....سچے وعدے،مہنگی بجلی کا سستا علاج ، وزیر اعلیٰ مریم نوازنے عوام کو بجلی بلوں سے مستقل ریلیف کا وعدہ پوراکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ فری سولر پینل سکیم کاآغازکردےا،10 ارب کی لاگت سے ایک لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل ملیں گے ،ایک ہی بجلی میٹر پر اوسطاً 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو سولر سسٹم مل سکیں گے،پنجاب میں 550 اور1100واٹس کے ایک لاکھ سولر پینل سسٹم دئیے جائیں گے ۔
جون2024ءمیں 200 یونٹس تک کے صارفین کوسولر سسٹم بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے ،کامیاب صارفین کے گھروں میں سولر پینل سسٹم باقاعدہ نصب کئے جائیں گے، سی ایم پنجاب سولر سسٹم کے حصول کےلئے رجسٹریشن گھر بیٹھے پورٹل سے کی جا سکے گی،چیف منسٹر فری سولر پینل سکیم کےلئے ویب سائٹ cmsolarscheme.punjab… https:// پر اپلائی کیا جاسکتا ہے، بل کا حوالہ نمبر اپنے قومی شناختی کارڈ 8800 پر ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے،سولر پینل میں رجسٹریشن کےلئے سرکاری نمبر990302024 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مرےم نوازنے کہا سولر پینل کی فراہمی سے عوام کو بجلی بلوں میں خاطرخواہ ریلیف ملے گا،پنجاب کو قابل تجدیدانرجی کا ہب بنائیں گے،زرعی ٹیوب ویل کو بھی بتدریج سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیک دینے اور ای بسیں آنے سے روایتی ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل ہوگا۔
دریں اثنایوم حق خود ارادیت پر کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزےراعلیٰ مرےم نوازنے اپنے پیغام مےں اقوام متحدہ 5 جنوری 1949 کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرائے،کشمیری بہن بھائی کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم، بربریت کا سامنا کر رہے ہیں،پاکستان حق خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،کشمیر کی آزادی کا سورج جلد آب وتاب سے طلوع ہوگا۔
مستقل ریلیف کا وعدہ پورا، پنجاب میں وزیر اعلیٰ فری سولر پینل سکیم کاآغاز

















