اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس سیکٹر کے مالیاتی نظام پر سوالات اٹھادئیے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق تیل و گیس کمپنیوں کا انفرا اسٹرکچر دقیانوسی و غیر موثر ہونے سے تمام 5کمپنیوں کو چیلنجز کا سامنا ہے،ایس این جی پی ایل ،ایس ایس جی پی ایل کے وصولی ایشوز نے مالی پوزیشن کو کمزور کیا ،حکومت کی مالی سپورٹ پر انحصار بڑھا ، انرجی سیکٹر میں گردشی قرضے کے باعث کیش فلوز کے مسائل ،عدم ادائیگیوں کے باعث واجبات بڑھ گئے ،لیکو ڈیٹی متاثر ہو رہی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق واجبات بڑھنے سے کمپنیوں کی معاشی صورتحال پر اثرات مرتب ہوئے اور سرکاری اداروں کا حکومتی سپورٹ پر انحصار بڑھ گیا، پرانی ٹیکنالوجی کے باعث پیداوار کم اور آپریشنل لاگت زیادہ ہے۔
آئل اینڈ گیس سیکٹر کے مالیاتی نظام پر سوالات اٹھ گئے

















