کرپشن پر فارغ 12 لیسکو افسر رشوت دیکر بحال، وزیراعظم کانوٹس، کمیٹی قائم

لاہور:(خبر نگار)کرپشن پر نکالے گئے 12 لیسکو افسر رشوت دیکر بحال، وزیراعظم کانوٹس،اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی،کمیٹی میں سابق سیکرٹری پاورشاہد خان، موجودہ سیکرٹری انرجی، آئی بی اور لیسکو بورڈ کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا لیسکو مینجمنٹ پر پیسے لےکر 12 افسروں کی بحالی، بین الاقوامی کمپنی سے سامان کی خریداری اور نجی ہاوسنگ سوسائٹی کو غیرقانونی کنکشن دینے ،لیسکو معاملات میں قوانین کو نظرانداز کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے سابق چیف ایگزیکٹو چودھری امین کی تعیناتی خلاف قانون کی گئی،کمیٹی نے موجودہ لیسکو چیف، چیئرمین بورڈ و دیگر افسروں کو آج اسلام آباد بلا لیا ، کمیٹی 10 جنوری تک حتمی رپورٹ وزیراعظم کو دے گی۔