ساہیوال:(بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن سرکاری واجبات کی وصولی پر پوری توجہ دے رہی ہے ، موجودہ مالی سال کے پہلے 6ماہ میں کنورژن فیس کی مد میں13کروڑ42لاکھ روپے اور بلڈنگ فیس کی مد میں 72لاکھ روپے وصول کئے گئے جو سالانہ ٹارگٹ کا بالترتیب 57فیصد اور 40فیصد ہے۔ اس دوران کارپوریشن نے 168بلڈنگ پلانز کی منظوری بھی دی۔ یہ بات چیف آفیسر شیخ اشفاق احمد نے کمشنرشعیب اقبال سید کی زیر صدارت کمشنر آفس میں منعقدہ میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں بتائی جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن ڈاکٹر صفدر حسین، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف بھٹی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے بتایا شہر کے دونوں بس اسٹینڈز سے بھی اڈا فیس کی ریکوری جاری ہے اور بیرون لاری اڈے سے جولائی سے دسمبر کے دوران 84لاکھ 50ہزار اور اندرون بس سٹینڈ ریلوے روڈ سے 30 لاکھ روپے جمع کئے گئے،کمشنر شعیب اقبال سید نے ریکوری پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ برانچز کو ہدایت کی عوام کی شکایات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے:کمشنر ساہیوال


















