پی پی رہنما نیئر بخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں،سپرد خاک

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی پی سید نیئر بخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں،آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں اہم شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی

دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری،وزیراعظم شہبازشریف،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ودیگر رہنماﺅں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا مشکل گھڑی میںہمدردیاںنیئر بخاری،اہل خانہ کےساتھ ہیں۔