عرفان صدیقی کی ملاقات،مذاکرات سے انکارغیر جمہوری رویہ ہے،فضل الرحمن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی سینیٹرعرفان صدیقی نے فضل الرحمن سے ملاقات کی،مذاکراتی عمل کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

فضل الرحمن نے کہاسیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوری عمل کا اہم جزو ہیں، افہام و تفہیم سے گریز اور مذاکرات سے انکارغیر جمہوری رویہ ہے،بڑے بڑے مسائل مل بیٹھ کر آپس میں بات چیت کے ذریعے ہی طے کئے جا سکتے ہیں، پاکستان کو ہر اعتبار سے استحکام و باہمی اتحاد کی ضرورت ہے جس کےلئے سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے۔

عرفان صدیقی نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے کو خوش اسلوبی سے سلجھانے پرفضل الرحمن کی کوششوں کو سراہا۔