19 لوگوں کےلئے معافی کااعلان کوئی بڑی پیشرفت نہیں ،پی ٹی آئی

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے کہاہے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کےخلاف ہیں،لوگوں کو ملٹری کسٹڈی میں نہیں رکھا جاسکتا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا 19 لوگوں کےلئے معافی کااعلان کوئی بڑی پیشرفت نہیں ،بنیادی طور پر 67 لوگ تھے ،صرف 19 کو معافی ملی ، 48 نے اپیلیں فائل کیں،ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کےخلاف ہےں،کسی بھی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ طے کرچکی ہے، سب جماعتیں ملکر عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں بیٹھیں، ملکی بہتری کےلئے مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں۔

قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا سویلینز کے ملٹری ٹرائل کےخلاف ہیں، ٹرائل ہی غلط تھا، لوگوں کو ملٹری کسٹڈی میں نہیں رکھا جاسکتا،پی ٹی آئی وکلا کی فیسوں سے کسی کو سروکار نہیں ہونا چاہئے، کسی اور کو کیا تکلیف ہے؟،ایک یا 2پروفیشنل وکلا کو فیسیں دی گئیں، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر وکلا بغیر کسی فیس کے کام کر رہے ہیں۔