آفر کہاں سے کیسے آتی ،قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جا سکتا،علی امین گنڈا پور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہاہے آفر کہاں سے کیسے آتی ،وقت سے پہلے کچھ نہیں کہا جا سکتا،حکومت سے مذاکرات عمران خان کے احکامات پر ہوں گے، مذاکرات پاکستان کےلئے کررہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پورنے کہا مذاکرات سے امید ہے،کمیٹی کا وجود میں آنا ہی ثبوت معاملات ٹھیک کیے جائیں، کھل کر بات چیت ہو گی، لا اینڈ آرڈر کے مسئلے پر وزارت داخلہ کا کردار اہم ہوتا ہے۔