پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے 2025 تبدیلی کا سال،ہم یاوہ رہیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاحکمرانوں کے پاس عوامی طاقت نہیں ،عوام کے پاس نہیں جاسکتے، پی ٹی آئی کے پاس عوامی طاقت ہے، کرم کا50سالہ مسئلہ حل کے قریب ہے اور میں ہی حل کروں گا، کسی کی کارکردگی معیشت سے نظر آتی ہے، 24 فیصد سے زیادہ ریونیو بڑھایا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہااگر اپنی معیشت کو بڑھایا ہے تو سامنے لائیں، آئی ایم ایف نے خود کہا ٹارگٹ صرف خیبر پختونخوا نے پورے کیے، 103 ارب ٹارگٹ سے اوپر جمع کیے ، پنجاب 150 ارب خسارے میں جا رہا ہے، کہتے ہیں کمال کردیا یہ کمال نہیں چاہیے جو خسارے میں جا رہے ہیں ان کو پھانسی دینی چاہیے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فوڈ سکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کے تحت محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف میں 500 موٹر سائیکل تقسیم کیے اور زیتون سے تیل نکالنے کےلئے قائم پلانٹس کا افتتاح کیا، ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر ایکسٹینشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی،صوبائی وزیر برائے زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال کے علاوہ دیگر اراکین صوبائی کابینہ، ممبران صوبائی اسمبلی اور محکمہ زراعت کے حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
2025 تبدیلی کا سال ،ہم یا وہ رہیں گے: علی امین گنڈاپور

















