جرنلسٹ پروگریسوالائنس کامیاب، ارشد انصاری 13 ویں بار لاہور پریس کلب کے صدر منتخب
لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2025 لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے، انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسوالائنس کے امیدواران نے شاندار کامیابی حاصل کی اورارشد انصاری1108 ووٹ لیکر13 ویں بار لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے، مدمقابل امیدواران بابر ڈوگر نے818 اور احسن ضیاءنے 26 ووٹ حاصل کیے،انتخابات میں حتمی نتائج کے مطابق سینئرنائب صدرکی سیٹ پر افضال طالب ، نائب صدرصائمہ نواز ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز جبکہ گورننگ باڈی میں مدثر شیخ، سید بدر سعید، خواجہ سرمد فرخ، رانا شہزاد، شاہدہ بٹ، محبوب چودھری، شاکر محمود اعوان، اسد محمود گڈو اور الفت حسین مغل نے کامیابی حاصل کی، چیئرمین الیکشن کمیٹی شفیق اعوان،ممبران کمیٹی میاں حبیب ، نعیم اقبال ، مبشر بخاری ، میاں شاہد اور ارسلان بھٹی نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا، نومنتخب صدر ارشد انصاری نے کہا انتخابات کا عمل مکمل ہوگیاہے جس میں کوئی بھی نہیں ہارا ، انتخابات میں حصہ لینے والے تمام صحافی ہمارے دوست ہیں اور سب انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں،ہم صحافی کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ لیکرآئے ہیں اور ماضی کی طرح اخدمت میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے، ارشد انصاری نے جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے قائدین اور تمام سپورٹر ز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا جیت الائنس کی مشترکہ شاندار کامیا بی ہے،انھوں نے الیکشن کمیٹی اور کلب سٹاف کو پر امن اور مثالی الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا،اس موقع پرسیکرٹری زاہد عابد نے تمام ممبران اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کلب سٹاف کیلئے آدھی سیلری الیکشن بونس اور 2 چھٹیوں کا اعلان بھی کیا۔

















