مذاکرات کی کامیابی کے امکانات موجود ہیں،عرفان صدیقی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہاہے مذاکرات کی کامیابی کے امکانات موجود ہیں،پی ٹی آئی کی ڈیڈ لائن سے قبل معاملات طے پا جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاپی ٹی آئی کا مذاکرات کی میز پر آنا بڑی پیشرفت ہے، حکومت نے بھی خوش دلی سے اقدام کو سراہا ،معاملے کو آگے لےکر جانا چاہتے ہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں ،کامیابی کے امکانات موجود ہیں،دونوں کمیٹیاں کسی نتیجے پر پہنچیں تو متفقہ سفارشات تیار ہو جائیں گی،کمیٹی مطالبات کا جائزہ لے گی اورممکنات و مشکلات کو دیکھا جائے گا،لیڈر مل بیٹھیں گے تو مسائل حل ہونے کی امید ہوتی ہے ، معاملات کو پیچیدہ بنانا حکومت کے حق میں نہیں ۔