ایبسلوٹلی ناٹ والے امریکہ کے پاﺅں پڑ گئے،حنیف عباسی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)مرکزی رہنما ن لیگ حنیف عباسی نے کہا ہے غلامی نامنظور اور ایبسلوٹلی ناٹ کا نعرہ لگانے والے اقتدار کےلئے امریکہ کے پاﺅں پڑ گئے،حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت گامزن ، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ،سول نافرمانی کی باتیں بہت پرانی ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہاپاکستان کے اندر معاشی استحکام آیا تو سول نافرمانی کی باتیں کی جارہی ہیں،آئی ایم ایف کے سامنے مظاہرے کیے گئے،ایک سال میں تاریخی 21 ارب 70 کروڑ ڈالر ترسیلات زر آئے ،950 ارب پہلی مرتبہ سرپلس ،سرمایہ کاری بھی بڑھ گئی پوری دنیا اب پاکستان پر اعتبار کر رہی ہے۔

حنیف عباسی نے کہا سب کےساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات رکھیں گے، ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، 9 مئی واقعہ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا ،پریس کانفرنس کروا کرجنہیں چھوڑا گیا وہ بھی منصوبہ سازوں میں شامل ہیں،پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے ہیں تو پھر بے ایل اے اور خوارج سے بھی کریں۔