نارروال،شکر گڑھ (نمائندگان مشرق) وفاقی وزیر احسن اقبال نے شہید میجر اویس کے نام پر شاہراہ منسوب، یادگار بنانے کا اعلان کردیا۔
احسن اقبال شہید میجر اویس عارف کی رہائش گاہ گئے، اہلخانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی،والد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہید میجر اویس نے ملک کی حفاظت کےلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، پوری قوم شہید میجر اویس کی مقروض ہے، وہ قوم کے محسن ہیں، شہید میجر اویس کے نام پر شاہراہ منسوب کریں گے، یاد گار بنائیں گے
بعدازاں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاپاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی نظر والے عناصر کو قوم اور فوج بھرپور جواب دے گی، ریاست کو سیاست کی نظر نہیں کر سکتے، مضبوط معیشت مضبوط پاکستان اور کمزور معیشت سے کمزور پاکستان ہوگا۔
احسن اقبال کا شہید میجر اویس کے نام پر شاہراہ منسوب، یادگار بنانے کا اعلان

















