لاہور:( اپنے رپورٹر سے)خواجہ رفیق شہید کی برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار میں ملک کو موجودہ سیاسی بحرانوں سے نکالنے کےلئے قومی کمیٹی کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا سینئر سیاستدان ملک کو ٹریک پر واپس لانے کےلئے سوچ بچار کریں یہ نہ ہو مزید نقصان اٹھانا پڑے، ریاستی اداروں کی توہین کی جارہی ہے ،دوسری جانب سے ردعمل آرہا ہے، سمجھ نہیں آرہی ہے سچا کون اور جھوٹا کون ہے،نئی امریکی انتظامیہ کی دلچسپی عمران خان نہیں پاکستان کے جوہری،بیلسٹک میزائل پروگرام میں ہے۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات کا عمل کامیاب ہونا چاہیے،معیشت، دہشتگردی اور عوامی مسائل پر بھی بات کی جائے،40سالہ سیاسی بحران کا نچوڑ ہے سرجوڑ کر بیٹھے بغیر بحران سے نہیں نکل سکتے، مذاکراتی کمیٹی کے اراکین صرف اداکار ہیں، پروڈیوسر سعد رفیق ہیں،قومی ڈائیلاگ ہونا چاہیے اور کم از کم ایجنڈے پر اکٹھے ہونا چاہیے، آزاد عدلیہ، غیرجانبدارانہ انتخابات، صوبوں کے حقوق، قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم پر بات ہونی چاہیے۔
”بحرانوں میں گھرا پاکستان ، اصلاح احوال کیسے ہو “کے موضوع پر سیمینار سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ، سعد رفیق ،جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی ، سہیل وڑائچ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ایاز صادق نے کہا ملک میں دہشتگردی کے انتہائی برے حالات ہیں،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوںکوسپورٹ بارے سب جانتے ہیں ،آپریشن ضرب عضب ، ردالفساد میں اربوں خرچ کئے گئے اور ہزاروں قربانیاں دی گئیں،کیا سوال نہیں اٹھانا چاہیے ملک میں دہشتگردی کیسے واپس آئی ۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا سمجھتا ہوں تلخیاں اپنی جگہ لیکن بات ضرور کرنی چاہیے جنہوں نے 4سال بات کرنے سے انکار کیا اور اب بات کرنے کی خواہش کی تو میں نے پیغام حکومت تک پہنچایا ،میرا کردار انتہائی محدود ہے ،مذاکرات اعلیٰ سطحی کمیٹی نے کرنے ہیں،مثبت پیشرفت پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،سیاسی مذاکرات میں سعد رفیق کا بڑا کردار ہے۔
رانا ثنا نے کہا خواجہ رفیق شہید جیسے بے باک، بہادر سیاسی کارکن کو تب کی حکمران جماعت کی ایما پر شہید کیا گیا، مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں لیکن مذاکرات کی میز پر بیٹھنے سے پہلے اپنی غلطیوں ،کوتاہیوں کو تسلیم کرنا چاہیے،آئین کے بعد میثاق جمہوریت مقدس دستاویز ہے، میثاق جمہوریت سے پہلے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے غلطیوں کا اعتراف کیا،سیاسی بحرانوں سے نکلنے کا یہی حل ہے سب سیاستدان مل بیٹھیں۔
سعد رفیق نے کہا ملک آپس کی دھینگا مشتی میں گھرا ہوا ہے اگر یہی حالات رہے تو بہت سے لوگ غیر متعلقہ ہوجائیں گے ،پاکستان ریموٹ کنٹرول جمہوریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا ،نہیں ہوسکتا صرف سیاستدان ہی رگڑا کھائیں، حکومت کا حصہ نہیں ہوں اور میرے ساتھیوں کو بات کا پتہ ہے، میں بالکل اپنی پارٹی کے اندر ہوں لیکن جہاں خرابی ہوگی چپ نہیں رہا جاسکتا بات کرنا پڑے گی،نئی امریکی انتظامیہ کی دلچسپی عمران خان نہیں پاکستان کے جوہری،بیلسٹک میزائل پروگرام میں ہے۔
لیگی رہنما نے ملک کو موجودہ سیاسی بحرانوں سے نکالنے کےلئے قومی کمیٹی کی تجویز دے دیتے ہوئے کہا فضل الرحمن، حافظ نعیم الرحمن، شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر مالک بلوچ، آفتاب شیرپاﺅ، پیر پگاڑا، چودھری نثار سمیت دیگر سٹیک ہولڈز کو کمیٹی کا حصہ بنانا چاہیے جو حکومت نہ ہی پی ٹی آئی اتحاد کا حصہ ہیں،سینئر سیاستدان ملک کو ٹریک پر واپس لانے کےلئے سوچ بچار کریں۔
لیاقت بلوچ نے کہا فوجی آمریتیں ملکی مسائل کا حل نہیں ، سول بیوروکریسی بھی ملک کو سیاسی بحرانوں سے نہیں نکال سکتی، آئین توڑنا، معطل کرنا، انتخابات سے مرضی کے نتائج حاصل کرنا اور اپنی مرضی کے لوگ مسلط کرنا اب نہیں چل سکتا، جمہوریت کے دعوےداروں کو غور کرنا ہو گا ماضی کی غلطیوں سے کوئی مبرا نہیں، فوج، بیوروکریسی، سیاسی جماعتوں سب نے غلطیاں کیں ،غلطیوں کی بنیاد پر پارلیمانی جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکتی، آزاد عدلیہ، غیرجانبدارانہ انتخابات، صوبوں کے حقوق، قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم پر بات ہونی چاہیے۔
سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہابحرانوں سے نکلنا کوئی راز نہیں،اہل سیاست متحد ہو جائیں اور غیر سیاسی طاقت سے دور رہیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا ،ایک دوسرے کو نشانہ بناتے رہیں گے تو جمہورہت پٹڑی پرنہیں چڑھے گی ، سیاسی لڑائیوں نے ملک ، معیشت کو انتہائی کمزور کر دیا ،پاکستان میں ووٹ کے ذریعے ہی حکومت آنی اور جانی چاہیے ورنہ بحرانوں کا شکار رہیں گے۔
سہیل وڑائچ نے کہا خواجہ سعد رفیق نے درست فرمایا پاکستان، جمہوریت اور آئین اہم ہیں، آئین پر عمل کر کے ہی جمہوریت آگے چل سکتی ہے، آئین میں لکھا ہے پارلیمان آئین و قانون بنا سکتی ہے کہنے کا بڑا شوق ہے ملک میں بحران ہے ،آئین و پارلیمان کے ذریعے بحرانوں سے نکلنا ہے، مفاہمت ہونی چاہیے لیکن بنیادی باتیں طے ہونی چاہیے مثلا ایک دوسرے کا اقتدار نہیں چھینا جائےگا ،آئین کے نکات سے بالا کوئی مصلحت نہیں ہو گی ،کوئی آئین کو چھیڑے گا تو سب اکٹھے ہو جائیں گے اگر طے نہ ہوا تو مکمل طاقت و اختیار کبھی نہیں ملے گا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















