مہنگائی کی مسلسل اڑان،ہفتہ وار شرح 0.80 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی کی مسلسل اڑان،ہفتہ وار شرح 0.80 فیصد بڑھ گئی، ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی،مہنگی ہونےوالی اشیا میں چکن،چینی،گھی،بیف،لکڑی ،ایل پی جی ودیگر شامل ہیں،10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ،24کے نرخوںمیں استحکام رہا۔