اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،آذربائیجان کے درمیان گیس سپلائی کا اہم معاہدہ طے پاگیا۔
دستاویز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعدمعاہدہ پاکستان سٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سوکار کمپنی کے درمیان گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی سطح پر طے پایا،پاکستان سٹیٹ آئل نے تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیں ،مراسلے میں کہا گیا پاکستان ،آذربائیجان کے درمیان معاہدہ توانائی شعبے میں بڑا قدم ہے ،گیس سپلائی معاہدہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔
پاکستان ، آذربائیجان کے درمیان گیس سپلائی کا معاہدہ

















