اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے فوجی عدالتوں سے ملک دشمنوں کا خواب پورا کرنے والے مجرموں کو سزائیں دی گئیں، 9مئی کے منصوبہ سازوں کو بھی سزائیں ملنی چاہئیں۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہابانی چیئرمین پی ٹی آئی اور رفقا نے 9 مئی کی منصوبہ سازی میں حصہ لیا، 2سال تک کیس چلانے کے دوران انصاف کے تمام تقاضے فراہم کئے گئے، انصاف کا بول بالا ہوا،آئندہ کوئی دفاعی تنصیبات پر حملے کی جرات نہیں کرےگا،فوجی عدالتوں میں تمام ملزموں کو فیئر ٹرائل کا حق ، وکیل فراہم، فیملی تک رسائی دی گئی،اپیل کے2حقوق باقی ہیں،اب پاکستان آگے بڑھے گا۔
دریں اثنا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاپاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں کی محتاج نہیں،دونوں ممالک کے درمیان مثالی دوستی ہے،عوام کا تعلق بھی مضبوط ہونا چاہیے،استنبول کے دورے میں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کو مزید بڑھانے پر غور کیا گیا
9مئی کے منصوبہ سازوں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے، عطا تارڑ

















