مدارس بل پر یو ٹرن لیا گیا تو انسانوں کا سمندر اسلام آباد کارخ کرےگا،جے یوآئی

لاہور:(اپنے نمائندے سے)جے یوآئی نے واضح کیا ہے مدارس بل پر یو ٹرن لیا گیا تو انسانوں کا سمندر اسلام آباد کارخ کرےگا۔

فلسطین زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا مدارس بل کو حکومتی جماعتوں نے اتفاق رائے سے پاس کیا ، صدر مملکت نے 10 دن گزرنے کے بعد اعتراضات اٹھائے،چند علمائے کرام کو مدارس بل کیخلاف کھڑا کیا گیا اب اتفاق رائے سے موقف کو تسلیم کیا گیا، یو ٹرن لیا گیا تو انسانوں کا سمندر اسلام آباد کا رخ کرے گا۔

رہنما جے یوآئی نے کہا مدارس بل منظور ہوچکا، نوٹیفکیشن بھی آئے گا،بلوچستان ،خیبر پختونخوا جل رہے ہیں، حکومتی رٹ کہاں ہے؟ پاکستان کہاں آگے جارہا ہے؟ وسائل پر اپنا حق جتلانا غداری نہیں ،نیتن یاہونے غزہ کے مسلمانوں پرظلم کی انتہا کردی، امریکہ عالمی دہشتگرد ہے،عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو امریکہ اور اسرائیل نے تسلیم نہیں کیا، جلد اسرائیل پر فلسطینی حکومت قائم ہوگی۔