اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا ٹاسک بیرسٹر سیف کے سپرد

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا اہم ٹاسک سونپ دیا ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنماوں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، حکومتی غیر جمہوری اقدامات کےخلاف اپوزیشن کو متحد کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاوس میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جی ڈی اے رہنماو¿ں پیر پگاڑا اور ذوالفقار مرزا سے ملاقات کا امکان ہے،جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر پارٹی سربراہوں کو بھی اعتماد میں لیا جائےگا۔