اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج میں گرفتار32 ملزموں کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا ، شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 32 ملزموں کو رات گئے اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے ملزموں کی گرفتاری تھانہ آئی نائن اور تھانہ مارگلہ میں گرفتاری ظاہر کی لیکن جہلم جیل سے پیش کیا گیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا ملزموں کی شناخت پریڈ بھی نہیں اور پولیس برآمدگی کےلئے ریمانڈ مانگ رہی ہے، پولیس نے نمبرز پورے کرنے کےلئے مزدوروں کو گھروں سے اٹھا کر احتجاج کے کیس میں ڈال دیا۔
بعدازاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کمرہ عدالت میں 32 ملزموں کی ہتھکڑیاں کھلوا کر مقدمہ سے ڈسچارج کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا تو ہتھکڑی لگوا دونگا۔
پی ٹی آئی احتجاج میں گرفتار32 ملزم مقدمات سے ڈسچارج

















