اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے فوجی تنصیبات پر حملہ آورسیاسی کارکن نہیں ہوسکتے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے سیاسی کارکن نہیں ہوسکتے،آرمی ایکٹ موجود ہے ہم نے نہیں بنایا، عدالت فیصلہ کرے گی آرمی ایکٹ کا دائرہ کار کہاں تک ہوگا،شہدا کی یادگاریں اور طیارے جلانے کے بعد کہتے ہیں سویلین ہیں، کون سے سویلین یہ کام کرتے ہیں ؟ پرامن شہری ایسا کام نہیں کر سکتے،ایک پارٹی کے سربراہ کو پھانسی ،بینظیر بھٹو کو قتل کیا گیا مگر کسی نے یہ کام نہیں کیا۔
فوجی تنصیبات پر حملہ آورسیاسی کارکن نہیں ہوسکتے،عرفان صدیقی

















