پاکستان ریلوے کے دعوے غلط ثابت، مسافر ٹرینیں مستقل بنیادوں پر گھنٹوں تاخیر کا شکار

لاہور (اپنے نمائندے سے) ریلویز انتظامیہ کا مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے کاغذی، کراچی ڈویژن ٹرینوں کی روانگی کو بروقت کرنے میں ناکام، متعدد مسافر ٹرینیں مستقل بنیادوں پر گھنٹوں تاخیر کا شکار، لاہور ڈویژن کا ٹرینوں کو دیگر شہروں کیلئے بروقت روانہ کرنے کا دعویٰ، تاہم پلیٹ فارم پر نصب ٹرینوں کے اوقات کار بورڈ پر تمام تاخیر کا شکار، ریلویز کی کارکردگی صفر ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز انتظامیہ کی جانب سے مسافر ٹرینوں کی مختلف شہروں سے لاہور آمد اور روانگی کو بروقت کرنے کی منصوبہ بندی میں فقدان سے مسافروں کو منزل پر پہنچنے میں مسائل کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے متعدد بڑے روٹس پر چلنے والی مسافر ٹرینیں مستقل بنیادوں پر تاخیر کا شکار ہیں جس پر ریلویز انتظامیہ کی جانب سے توجہ نہ دینے کی وجہ سے دعوی کاغذی ثابت ہو رہے ہیں اس حوالے سے لاہور ڈویژن کی جانب سے کراچی سے آنے والی متعدد مسافر ٹرینوں کے متعلق لاہور آمد تاخیر کے باعث لاہور سے روانگی بھی تاخیر سے ہونے کا سبب بن رہی ہے۔ کراچی ڈویژن انتظامیہ کی جانب سے مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں کو بروقت کرنے کی خاطر کسی قسم کے عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں میں قراقرم 42ڈاﺅن اور کراچی ایکسپریس و دیگر تاخیر کا شکار رہتی ہیں جس سے مسافروں کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ تا ہے گزشتہ روز قراقرم 42-ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے 3گھنٹے تاخیر کا شکار بزنس ایکسپریس 34-ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے1گھنٹہ 45منٹ لاہور سے روانہ : شالیمار ایکسپریس 28-ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے 4گھنٹے تیز گام گزشتہ روز کراچی سے 2گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی لاہور سے روانہ کی گئی جو ایک ایک ہفتہ کے دوران مسلسل تاخیر کا شکار رہی ہیں جو کہ کراچی ڈویژن کی نا اہلی کی وجہ سے ہے لاہور ڈویژن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیگر مسافر ٹرینوں لاہور سے دیگر شہروں میں بروقت روانہ ہو رہی ہیں جس میں کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں شامل ہیں۔ لاہورڈویژن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ٹرینوں کی تاخیر کے باعث مسائل کے حل کی خاطر متعلقہ سٹاف کو مامور کیا جارہا ہے اور مسافروں کو ٹرینوں کے تاخیر کے حوالے سے معلومات کی خاطر ہیلپ لائن نمبر سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں اور مسافروں کو ہیلپ لائن کے سپرد کرکے ذمہ داری کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلویز افسران لگژری دفاتر میں بیٹھ کر ہمارے پیسوں سے موجیں کررہے ہیں لیکن مسافروں کو سہولیات کی فراہمی دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں عرصہ سے لاہور اور کراچی کا سفر کر رہے ہیں لیکن ٹرینوں کے اوقات کار میں بہتری نہیں لائی جا سکی گھنٹوں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ریلوے سٹیشن پر انتظار کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاءکے استعمال کی ضرورت پڑتی ہیں۔ سٹالز والے مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مرضی قیمتیں وصول کررہے ہیں جو مالی مسائل میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔ اگر ریلوے انتظامیہ مسافروں کو بروقت کرنے کی خاطر عملی اقدامات کریں تو اس طرح کے مسائل سے نجات حاصل ہو جائیگی، دعویٰ کاغذی ہیں عملی نہیں ہیں، سٹیشن پہنچنے پر ٹرین اوقات کار بورڈ زپر نظر ڈالی جائے تو تمام ٹرینیں تاخیر کا شکار لکھی گئی ہوتی ہیں جو کہ ریلویز انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔