لاہور:(کامرس رپورٹر)سست انٹر نیٹ رفتار نے آئی ٹی سیکٹر کی کمر توڑ دی،انٹرنیٹ کی رفتار سست روی ہونے سے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کی سروسز شدید متاثر ہونے سے آئی ٹی سیکٹر مشکلات سے دو چار ہے۔
ذرائع کے مطابق تصاویر، وائس نوٹ ،ویڈیوز اپ لوڈنگ اور ڈاون لوڈنگ ہونا خواب بن گیا،صارفین وی پی اینز کے ذریعے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز استعمال کرنے پر مجبور ہیں، متعدد شہروں میں وی پی این کے ذریعے بھی صارفین کو سوشل میڈیا سروس تک رسائی مشکلات درپیش ہیں۔
سست انٹر نیٹ رفتار نے آئی ٹی سیکٹر کی کمر توڑ دی



















