لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)بیک ڈور مذاکرات میں پیشرفت،چیمپئنز ٹرافی پرمعاملات طے پانے کے قریب ،اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر دیگر سٹیک ہولڈر بھی ایکشن میں آگئے، پس پردہ مذاکرات کی وجہ سے معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،آئی سی سی کا اہم اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے مزید مطالبات کا جواب اپنی حکومت سے لیکر آئی سی سی کو دینا تھا لیکن بی سی سی آئی کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا جس کی وجہ سے آئی سی سی کا اجلاس ملتوی کرنا پڑا،رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنے سخت موقف پر قائم ہے جس کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی معاملات کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔
بیک ڈور مذاکرات میں پیشرفت،چیمپئنز ٹرافی پرمعاملات طے پانے کے قریب



















