اسلام آباد،ریاض: (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے دھرنوں میں قانون پامال کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو شہید و زخمی کرنے والوں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔
شہبازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں 24 نومبر کو ہونےوالے دھرنے میں فسادات کی تحقیقات کےلئے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،وفاقی وزرا واعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔
خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا انتشار پھیلانے والوں کی بیلاروسی صدر کے دورہ پاکستان پر لشکرکشی شدید شرمندگی کا باعث بنی،ملک میں انتشار پھیلانے والوں کےخلاف قانونی کارروائی پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا،دھرنوں میں قانون پامال کرنے والوں، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو زخمی و شہید کرنےوالوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔
شہبازشریف نے کہاپاکستان میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس تشکیل دی جائے گی، اسلام آباد سیف سٹی میں فرانزک لیب شامل کر کے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے گا ،تمام ضروری وسائل بروئے کار لائیں گے،دریں اثنا وزیر اعظم سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے ملاقات کی،اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا عوامی فلاح و بہبودکی قانون سازی میں سینٹ کا کردار انتہائی اہم ہے،ایوان بالا قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔
مزید برآں شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ سعودی عرب پر ریاض پہنچ گئے،ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبد العزیز نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا، بعدازاں ون واٹر کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے اپیل کی پانی کے وسائل کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کریں،پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،اقدامات بہت ضروری ہیں،پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے، سیلاب نے 2022 میں پاکستان میں تباہی مچائی۔
شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں و دیگر اقدامات سمیت ویژن 2030 پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد
جہاں ہو وہیں رک جاو ورنہ سڑکوں پر نکلیں گے جیلیں بھردیں گے،فضل الرحمن
وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں 5آرڈیننسز کی منظوری دےدی
سپریم کورٹ کو عالمی معیار کا آئی ایس او سرٹیفکیٹ مل گیا
ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
جماعت اسلامی کے پنجاب بھر کی شوگر ملوں کے باہر احتجاجی مظاہرے
کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں: آئی جی پنجاب
ایل ڈی اے سٹی اراضی خریداری میں 24 مشکوک ادائیگی واوچرز ، انکوائری نامکمل
ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں رکاوٹ ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
















