پشاور،چارسدہ:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)کے پی میں غیرقانونی سونے کی کان کنی، سرپرستی ،دہشتگردوں کی مالی معاونت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ اسدخان چمکنی کمیشن کے سربراہ ،یاسین قانونی مشیر و ممبر ہوں گے،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شیر اکبر،ایڈیشنل سیکرٹری صحت واصف رحمن ،3وفاقی تحقیقاتی ادارے کے نمائندے بھی کمیشن کاحصہ ہیں،انکوائری کمیشن کوہاٹ،نوشہرہ،کرک سمیت دیگر اضلاع میں سونے کی غیرقانونی کان کنی ،کوہاٹ میں پولیس پر حملے کے درمیان ممکنہ روابط کی تحقیقات ہوں گی۔
پولیس پر حملے کی ممکنہ منصوبہ بندی،مالی معاونت ،سہولت کاری کی تحقیقات کمیشن کے سپردکردی گئیں،سیاسی شخصیات،عوامی نمائندوں ،سرکاری افسروں کی مبینہ سرپرستی ،سہولت کاری کی بھی تحقیقات ہوں گی،کمیشن کو کسی بھی شخص کوطلب کرنے اورمتعلقہ ریکارڈ حاصل کرنے کا اختیارہوگا۔
دریں اثنامشیر اطلاعات کے پی ثمر بلور نے کہا غیر قانونی گولڈ مائننگ میں سہیل آفریدی کا بھائی ملوث ،80فیصد پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہو رہا تھا،پی ٹی آئی حکومت نے امن و امان پر کوئی توجہ نہیں دی، گورنر راج ،ایمرجنسی لگنے سے پہلے خزانہ خالی کیا،11نومبر کو کوہاٹ پولیس نے پی ٹی آئی ایم این ایز ،ایم پی ایز کی غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن کیا، ردعمل کے طور پر تحریک طالبان پاکستان نے پی ٹی آئی کی ایما پر پولیس پر حملہ کیا۔
سونے کی غیر قانونی کان کنی،دہشتگردوں کی مالی معاونت ، تحقیقات کیلئے کمیشن قائم
















